عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی کا کام کرنے سے انکار

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی کا کام کرنے سے انکار
لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کیلئے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے، اراکین کو اب تک پنجاب حکومت یا آئی جی آفس سے کسی نے آگاہ تک نہیں کیا۔ اس سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تفتیش کے لئے صرف لیٹر ہی جاری کر سکی تھی۔ آئی جی پنجاب بھی مقدمہ درج ہونے کے بعد دو ہفتوں کیلئے چھٹی پر چلے گئے ہوئے ہیں۔ جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ کی جانب سے بھی تفتیش کے لئے کوئی حکم نہیں ملا جبکہ واقعہ میں ملوث ملزم نوید گوجرانوالہ پولیس کے پا س موجود ہے۔ حملے کو 12 روز سے زائد گزر جانے کے باوجود گرفتار ملزم کو مقامی عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔