اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار جاری کردئیے۔ مارننگ شفٹ کے اوقات کار 8:30 سے 2:00 تک ہونگے۔ وفاقی نظامت تعلیمات کے مطابق جمعہ کے روز اوقات کار 8:30 سے 12:30 تک ہونگے۔ ڈبل شفٹ کے تعلیمی اداروں میں اوقات کار 8:30 سے 1:30 بجے تک ہونگے۔ مارننگ شفٹ کے اوقات کار 8:30 سے 1:30 بجے تک ہونگے۔ ایوننگ شفٹ کے اوقات کار1:30 سے 6:30 بجے تک ہونگے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کے روز ایوننگ شفٹ کی ٹائمنگ 2:30 سے 6:30 بجے تک ہوگی۔ مونٹیسری اور پریپ کلاس کے اوقات کار 8:30 سے 12:30 بجے کلاسز ہونگی۔ 100 فیصد حاضری کے ساتھ پانچ دن کلاسز ہوں گی۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کر دی گئی۔ ڈائریکٹر ایف ڈی ای سعدیہ عدنان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث تعلیمی اداروں میں چھ دن کلاسز شروع کی گئی تھیں۔ تعلیمی اداروں میں اب سوموار سے جمعہ تک کلاسز ہوں گی۔