پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،16اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،16اکتوبر 2021
حکومت نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔ وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔ بجلی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔ پہلے سے مہنگائی میں پسے عوام پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت آج ختم ہوجائے گی حکومت کی عوام پر مہنگائی کے ایک اور بڑے وار کی تیاری۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ ایک ہفتے میں مہنگائی میں صفر اعشاریہ بیس فیصد اضافہ ہوگیا وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار جاری کردئیے۔ مارننگ شفٹ کے اوقات کار 8:30 سے 2:00 تک ہونگے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔