(ویب ڈیسک ) ایپل کی جانب سے مصنوعی ذہانت ( اے آئی) کی سپورٹ کرنے والا نیا آئی پیڈ مِنی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ چھوٹا ٹیبلٹ اپنی نوعیت کا پہلا ہے جو ایپل کے نئے اے آئی فیچر کو سپورٹ کرتا ہے، جس کو کمپنی کی جانب سے اپنی ڈیوائسز کے مستقبل کے طور پر پروموٹ کیا جا رہا ہے۔
ایپل کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیچر میں ٹیکسٹ کو دوبارہ لکھنے کے ٹولز، سِیری کا اپ ڈیٹڈ ورژن اور کلین اپ جیسی دیگر ایپس شامل ہیں۔
خیال رہے کہ آئی پیڈ مِنی کو 2021 کے بعد سے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے اس لیے یہ ڈیوائسز اے آئی ٹولز کے لیے سپورٹ نہیں رکھتی ہیں۔اس نئی اپ ڈیٹ میں آئی پیڈ میں گزشتہ برس کے آئی فون 15 پرو کی اے 17 پرو چِپ شامل کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایپل کا کہنا ہے کہ ایپل انٹیلی جنس کو چلانے کے لیے جدید پروسیسر چاہیئں، جس کا مطلب ہے کہ صرف آئی فون 15 پرو اور اس سال کے آئی فون 16 کے لائن اپ کی اس تک رسائی ہے۔
منی آئی پیڈ کا یہ ورژن 23 اکتوبر سے دستیاب ہوگا۔ اس کی قیمت 499 ڈالر ہوگی۔