گجرات ( پبلک نیوز) سائیں راجہ پھاٹک کے قریب نہ معلوم مسلح افراد کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر 1 شخص موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ خاتون کو اغوا کرلیا گیا۔ پوليس ذرائع کے مطابق کار میں خاتون سمیت 3 افراد سوار تھے۔ 3 کار سوار افراد گجرات سے لاہور کی جانب جارہے تھے۔ نہ معلوم مسلح افراد نے مقتول کو کار سے باہر نکال کر فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ڈی پی او گجرات کے مطابق نہ معلوم ملزمان کار میں سوار لڑکی کو اغوا کر کے ساتھ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اغواء ہونے والی خاتون کا تعلق سرائے عالمگیر سے تھا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پوليس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔