یوٹیوب نے ایڈ بلاک کرنیوالی تھرڈ پارٹی ایپس کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

یوٹیوب نے ایڈ بلاک کرنیوالی تھرڈ پارٹی ایپس کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

(ویب ڈیسک ) معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب نے ایڈ بلاک کرنیوالی تھرڈ پارٹی ایپس کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

گوگل کی زیر ملکیت  معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ  کی جانب سے   ایڈ بلاک کرنے والی   تھرڈ پارٹی ایپس کے خلاف  کریک ڈاؤن شروع  کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے یوٹیو ب نے بیان میں کہا  ہے   کہ  ایسے صارفین جو اشتہارات کو بلاک کرنے  کیلئے  کسی تھرڈ پارٹی ایپ کااستعمال کرتے ہیں،اب ان کیلئے  ایپ میں ویڈیوز دیکھنا ممکن نہیں ہوگا اور ایک ایرر میسج آئے گا۔

کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ  ہمارے اصولوں کے مطابق اشتہارات روکنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس کے استعمال کی اجازت نہیں۔   یوٹیوب پر اشتہارات سے کریٹیرز اور اس سروس کو استعمال کرنے والے اربوں افراد کو سپورٹ بھی ملتی ہےمگر  ایڈ بلاکر کی وجہ سے صارفین کو ویڈیوز  کے ویوز سے آمدنی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے  ایڈ  بلاک کرنے والی ایپس کو بلاک لسٹ کیا جائے گا۔جب تک صارفین ایڈ بلاکر کو ڈس ایبل نہیں کریں گے ان کیلئے   یوٹیوب ویڈیوز دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

کمپنی نے مزید کہا ہے کہ اشتہارات کے بغیر یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کے لیے صارفین پریمیئم سروس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ   یوٹیوب نے جون 2023 میں یوٹیوب کی جانب سے عالمی سطح پر ایڈ بلاکرز کو ڈس ایبل کرنے کے 'چھوٹے تجربے' کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں  2023 کی آخری سہ ماہی میں عالمی سطح پر ایڈ بلاکر کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا۔