اسلام آباد(پبلک نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں،غلام ذہن کبھی بڑا کام نہیں کر سکتا، ذہنی غلامی کی زنجیریں توڑنا بہت ضروری ہے۔ اسلام آباد میں یکساں نصاب تعلیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غلامی والے ذہن صرف نقالی کرتے ہیں آگے نہیں بڑھتے ، دوسری قوم کےکلچرکواپناناذہنی غلامی ہے. انہوں نے کہا علامہ اقبال سب سےبڑےمسلمان اسکالرتھے، 8ویں،9ویں اوردسویں جماعت میں سیرت نبوی ﷺپڑھائی جائےگی،نبی ﷺ کے علاوہ دنیا میں کسی اور کی اتنے اچیومینٹس نہیں ،سیرت نبوی ﷺسے نوجوانوں کو زندگی کا بہترین ضابطہ ملے گا،سیرت نبوی ﷺسے نوجوانوں کو اخلاقیا ت اور ضابطہ زندگی سے آگاہی ہوگی. وزیراعظم نے کہا افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں،ہمارے یہاں جو مغرب سے آئے اس کو اچھا، ذہین اور تعلیم یافتہ سمجھا جاتا ہے،صرف تعلیم کافی نہیں اس کےساتھ انسانیت بھی ضروری ہے،تمام مذاہب کی بنیاد انسانیت ہےاور دیگر تما م مذاہب میں بھی اچھائی کے درس موجود ہیں .