لاہور: پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ وہاب ریاض نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 2000 میں کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی، زندگی میں بہت سے خواب دیکھے اور ایک خواب پاکستان کی طرف سے کھیلنا تھا، کامیابی بھی ملی اور ناکامی بھی ہوئی، وقت آتا ہے کہ آپ کو خیرباد کہنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی پاکستان کی طرف سے کھیلنا چاہتا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے یہ مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، ٹیم میں شاہین آفریدی اور دیگر اچھے بولرز ہیں، اب میری جگہ ہی نہیں بنتی اور حقیقت یہی ہے کہ اب میں کھیل نہیں سکوں گا، کوئی جذباتی فیصلہ نہیں ہے، میں حقیقت پر یقین رکھتا ہوں، حقیقت یہی ہے کہ اب میں کھیل نہیں سکتا۔ وہاب ریاض نے کہا کہ یہ ٹرینڈ ہونا چاہیے کہ کھلاڑیوں کو فیئر ویل میچ کی پالیسی ہو، میں نے 2023 کے ورلڈ کپ پر فوکس کیا ہوا تھا، میں فیملی اور پی سی بی کا شکر گزار ہوں، اب انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کو خدا حافظ، میں لیگز کھیلوں گا کرکٹ نہیں چھوڑوں گا۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ شین واٹسن کے خلاف اسپیل یادگار رہے گا، یہ میرا بہترین اسپیل تھا، یہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے تھے لیکن ممکن نہیں ہو سکا۔ان کا کلہنا تھا کہ کوچنگ میں بچوں کے لیے کچھ کرنا چاہوں گا۔