سندھ حکومت کا 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت کی جانب سے 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   سندھ حکومت نے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔اس حوالے سے   نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا  ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  20 اگست بروز منگل کو عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ  حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 3 روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرام گاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔

سرکاری تقریبات میں شاہ لطیف ادبی کانفرنس، روایتی سندھی کشتی ’’ملاکھڑو‘‘ کے مقابلے، صوفیانہ محفل موسیقی کا انعقاد، زرعی اور صنعتی نمائشیں، ثقافتی اشیا کی تشہیر و ترویج کیلئے ثقافتی ولیج کا قیام اور سندھ کے سب سے بڑے سرکاری ایوارڈ ’’شاہ لطیف ایوارڈ‘‘ کی تقریب تقسیم شامل ہیں۔

Watch Live Public News