خدا نے مجھے ملک کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں: فیلڈ مارشل

خدا نے مجھے ملک کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں: فیلڈ مارشل
کیپشن: خدا نے مجھے ملک کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں: فیلڈ مارشل

 ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ خدا نے مجھے ملک کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں۔

برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ تبدیلی سے متعلق افواہیں سراسر جھوٹ ہیں۔ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کو چین امریکہ سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کا طویل تجربہ ہے۔ ایک دوسرے کیلئے دوسرے دوست کو قربان نہیں کریں گے۔

Watch Live Public News