(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے )نے 5 جی کی سیکورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فائیو جی نیٹ ورکس کی محفوظ تنصیب اور آپریشن کو یقینی بنایا جائے گا، صارفین کے ڈیٹا اور قومی ٹیلی کام انفراسٹرکچر کا تحفظ کیا جائے گا، فائیو جی سیکیورٹی گائیڈ لائنز بین الاقوامی معیارات کے مطابق تیار کی گئی ہیں، فائیو جی قومی سلامتی اور اقتصادی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق فائیو جی کی کلاؤڈ نیٹو اور ورچوئلائزڈ آرکیٹیکچر سائبر حملوں کے امکانات بڑھاتا ہے،ہوم نیٹ ورک کنٹرولڈ توثیق کے ذریعے رومنگ فراڈ اور جعلی نیٹ ورک رجسٹریشنز روکی جائیں گی، نیٹ ورک سلائس سیکیورٹی مختلف شعبوں جیسے آئی او ٹی اور عوامی تحفظ کے لیے سخت علیحدگی فراہم کرتی ہے۔اینڈ یوزر ڈیوائسز اور ایج کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر سب سے زیادہ خطرے والے پوائنٹس ہیں۔کور نیٹ ورک حملے توثیق، سیشن مینجمنٹ اور قومی سطح کی مواصلات کو متاثر کر سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارف کی پرائیویسی کے تحفظ کیلئے اقدامات لازمی قرار دیئے گئے ہیں، زیرو ٹرسٹ سیکیورٹی ماڈل کے تحت ہر صارف اور ڈیوائس کی مسلسل تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے، ہوم نیٹ ورک کنٹرولڈ توثیق کے ذریعے رومنگ فراڈ کو کم کیا جائے گا،جعلی اور غیر قانونی نیٹ ورکس کی رجسٹریشن کو روکا جائے گا۔ فائیو جی کیلئے مضبوط کرپٹو گرافک معیارات لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔
حکومت نے مارچ 2026 میں فائیو جی کی لانچنگ کا ہدف مقرر رکھا ہے۔