سانگھڑ ( پبلک نیوز) سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو کوئی کامیابی نہ مل سکی، پشین میں جے یو آئی ف، سانگھڑ اور کراچی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار وں نے میدان مار لیا .
حلقہ پی ایس 43 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار جام شبیر علی خان نےتاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے. 132 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر ختمیٰ نتائج کے مطابق پی پی امیدوار جام شبیر علی خان 48028 ووٹ حاصل کر کے کامیاب. 132 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار مشتاق جونیجو 6925 ووٹ حاصل کرسکے.
الیکشن کمیشن نے پی ایس 88 انتخابی نتائج کا بھی اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد یوسف 24261 ووٹ لیکر کامیاب، فارم 47 کے مطابق تحریک لبیک کا امیدوار دوسرے نمبر پر رہا، ٹی ایل پی کے محمد کاشف 6 ہزار 99 ووٹ حاصل کیے۔ تحریک انصاف کے امیدوار جانشیر خان 4870 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے اور ایم کیو ایم کے ساجد احمد کو 2634 ووٹ ملے۔
پی بی 20 پشین کے ضمنی الیکشن کے مکمل 113 یونین کونسلوں کے نتائج میں جے یو آئی پاکستان کے امیدوار صوبائی اسمبلی عزیز اللہ آغا 24965 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں. جبکہ وفاقی و صوبائی حکومت اور مذہبی و سیاسی اور (باپ) کے امیدوار عصمت اللہ خان 7123 ووٹ لیکر ناکام ہوئے.
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی ایس - 43 سانگھڑ اور پی ایس-88 ملیر پر پی پی پی امیدواران کی کامیابی پر پیغام
سانگھڑ اور ملیر سے پیپلز پارٹی کی کامیابی پورے پاکستان کے عوام کی کامیابی ہے: بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari— PPP (@MediaCellPPP) February 16, 2021
وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے سانگھڑ کے حلقہ پی ایس 43 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار جام شبیر علی خان کی تاریخی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ سانگھڑ کے ضمنی انتخابات میں عام انتخابات کے مقابلے زیادہ ووٹوں سے کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ اب نام نہاد، نااہل، نالائق اور سلیکٹیڈ حکومت کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے جیالے اس جیت کو چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جیت قرار دیتے ہیں اور انہیں بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، فنکشنل لیگ، ایم کیو ایم سمیت تمام حکومتی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کو مسترد کرکے سانگھڑ کے غیور عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ انشاءاللہ ملیر کے حلقہ پی ایس 88 سے بھی پیپلز پارٹی ان تمام نالائق اور نااہلیوں کو تاریخی شکست سے ہمکنار کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور سانگھڑ کے ساتھ ساتھ اب ملک بھر کے عوام نے ان نام نہاد مسلط شدہ وزیر اعظم اور ان کے چول وزراء کو مسترد کردیا ہے۔