پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 17 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 17 فروری 2021
دعا اور امید ہے ایک فرد کی خواہش پر ایک جماعت کو ریلیف دینے اور حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کے لیے پوری عدلیہ کی ساکھ کو داؤ پر نہیں لگایا جائے گا۔ آئین کی واضح شق کے ہوتے ہوئے نظریہ ضرورت کو زندہ کرنا ملک، قوم اور خود عدلیہ کے لیے بہت بڑا المیہ ہو گا، مریم نواز کا ٹویٹسندھ میں ضمنی انتخابات کے نتائج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ سانگھڑ اور ملیر سے پیپلز پارٹی کی کامیابی پورے پاکستان کے عوام کی کامیابی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی ایس - 43 سانگھڑ اور پی ایس-88 ملیر پر پی پی پی امیدواران کی کامیابی پر پیغاممرکزی بنک کے #RoshanDigitalAccounts کی بھرپور پذیرائی پرمیں سمندرپار پاکستانیوں کاشکر گزار ہوں۔ دنیا بھرکے97 ممالک سے 87,833 اکاؤنٹس کھولے گئے اورمحض 5 ماہ کی مدت میں 500 ملین $ وطن بھجوائےگئے۔ گزشتہ 6 ہفتوں کےدوران پاکستان منتقل ہونے والے243 ملین $ کیساتھ یہ سلسلہ تیز تر ہورہاہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹبوم بوم آفریدی نے پی ایس ایل میں اپنے فینز کو سرپرائز کرنے کی ٹھان لی، شاہد آفریدی کرکٹ میلے میں اپنے فینز کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پر عزمپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل جاوید نے سنیما گھروں کے کھلنے سے متعلق اچھی خبر سنا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عید الفطر تک سنیما گھر کھولنے پر غوروخوض کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔