شہباز شریف عمران خان کیلئے ڈراؤنا نہیں سہانا خواب ہے: شیخ رشید

شہباز شریف عمران خان کیلئے ڈراؤنا نہیں سہانا خواب ہے: شیخ رشید
راولپنڈی ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر یہ لوگ عدم اعتماد لائیں تو ان کے 36 لوگ کم ہوں گے۔ یہ لوگ تو پوری اسمبلی کو مری اور چھانگا مانگا لے گئے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ تو پوری اسمبلی کو مری اور چھانگا مانگا لے گئے تھے۔ شہباز شریف عمران خان کے لیے ڈراؤنا نہیں سہانا خواب ہے۔ دنیا میں کوئی سیاستدان نہیں جس نے لندن جانے پر اتنی محنت کی ہو۔ 2 مارچ کے بجائے 3 مارچ کر لیں کچھ نہیں ہو گا۔ شیخ ر شید کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو پریڈ میں آپ کے جلسوں سے زیا دہ عوام ہوگی۔ بیماری کے ڈرامے کرنے والے حقیقت میں بیمار ہو جاتے ہیں۔ ہار جیت ہوتی رہتی ہے آئیں مقابلہ کریں۔ یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو پیسے کے لیے سیاست کرتے ہیں۔ مری نہ جاتا تو 23 کی بجائے 30، 40 لوگ مر جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو جے 10 سی طیارے فلائٹ کریں گے۔ باتیں کرنے والے سب چھانگا مانگا کی پیداوار ہیں۔ پارٹیوں میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی رہتی ہے۔ بیورو کریسی ہمارے آگے طاقتور نہیں ان سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔