ویب ڈیسک : کراچی میں ٹریفک پولیس کے ای چالان میں خامیوں کا سلسلہ جاری، 29 اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والا ای چالان شہری کے گھر ہی نہیں پہنچ سکا۔
چالان اوور اسپیڈ پر 10 ہزار روپے کا بلوچ کالونی پل پر کیا گیا، شہری نے ایپلی کیشن پر چیک کیا تو 29 اکتوبر کا چالان موجود تھا۔
متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ مجھ سے ٹریفک پولیس نے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا ، میں نے از خود ہی ایپ کے ذریعے اپنا چالان چیک کیا تو مجھ پر یہ انکشاف ہوا ۔
اوور اسپیڈ پر چالان کیا گیا جبکہ 29 اکتوبر کو اسپیڈ لمٹ کے بورڈ بھی آویزاں نہیں کیے گئے تھے، چالان بروقت نہ ملنے کے باعث پہلا چالان معاف کرانے کی سہولت سے بھی فائدہ نہ اٹھا سکا ۔
واقعے کو تقریبا تین ماہ بیت گئے ، اب تو چالان جمع کرانے کا ٹائم بھی گزرگیا ، چالان جمع نہ ہونے کے باعث ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹس بھی آگئے۔