ویب ڈیسک:ہفتے کوکراچی میں کی انڈسٹری کے لیے گیس اور رپئرنگ کے نام پر بڑے علاقے کی بجلی بند ہوگی.
کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے چوالیس فیڈرز بھی مرمت کے نام پر صبح سے شام تک بجلی بند کرنے کا اعلان کردیا، کے الیکٹرک کے چوالیس فیڈرز پر بجلی کی آفیشل بندش 12 گھنٹے تک کی جاے گی ۔
مرمت کے نام پر بجلی کی بندش لوڈ شیڈنگ شیڈول کے علاوہ کی جائے گی، بجلی کی مرمت کا کام پندرہ گھنٹے کے دورانیہ تک کیا جاتا ہے ۔
کے الیکٹرک کے چوالیس فیڈرز بند ہونے سے لاکھوں شہری ہفتے کی صبح سے شہر میں بارہ گھنٹے بجلی سے محروم ہوں گے۔
لیاقت آباد،ملیر،لانڈھی کورنگی،اورنگی ،گلستان جوہر،گلشن اقبال،ایف بی ایریا ،نارتھ کراچی،ڈی ایچ اے ،سی ویو ،شاہ فیصل،نورس چورنگی سائٹ،خواجہ اجمیر نگری ،گودھرا کالونی سمیت مختلف انڈسٹریل فیڈرز بھی بند ہوں گے ۔
ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں ہفتے اور اتوار کو تمام انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بھی بند ہو گی، شہر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو بھی دو دن گیس کی فراہمی بند ہوگی ، شہر قائد میں آج شہریوں کی بڑی تعداد بجلی،جبکہ انڈسٹری گیس سے محروم رہے گی۔