تاشقند میں وزیراعظم عمران خان سے افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات، افغانستان میں پائیدار امن کے حوالے سے تبادلہ خیال ، پاک افغان تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ طالبان کو مزاکرات کی میزپرلانے کےلیے ہرممکن کوشش کی، پاکستان سے زیادہ کسی نے کردار ادا نہیں کیا، ہماری ترجیح افغانستان میں امن ہے، وزیراعظم عمران خان کا سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیاء کانفرنس سے خطاب، کہا ہم نے پرائی جنگ میں 70 ہزار لاشیں اٹھائیں، معاشی طور پر 150 ارب ڈالرز کا نقصان کیا، افغانستان وسطی اور جنوبی ایشیاء کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اسٹریٹجک معاہدوں سے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا، دونوں ممالک افغانستان میں امن واستحکام کےلئے مل کر کام کریں گے، ازبک صدر نے افغان پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی سمٹ کی تجویز کا خیرمقدم کیا، فواد چودھری کہتے ہیں تاشقند کانفرنس میں 60 سے زائد ممالک شریک ہیں، معاشی سرگرمی، علاقائی روابط سے متعلق گفتگو جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، داسو حادثے میں چینی باشندوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، معاملے کی جامع تحقیقات کی یقین دہانی کرائی، کہتے ہیں پاکستان میں تمام چینی باشندوں کی مکمل سکیورٹی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، دشمن قوتوں کو برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان نے افغانستان کے نائب صدر کے الزامات مسترد کردیئے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان حکومت نے سپین بولدک میں طالبان کیخلاف فضائی کارروائی کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا، پاکستان نے مثبت جواب دیا، ہم افغان حکومت کے اپنی سرزمین پر کارروائی کے حق کو تسلیم کرتے ہیں۔ کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلتی ہے، سربراہ این سی او سی اسدعمر کہتے ہیں ملک میں روزانہ وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 5 سے 6 فیصد آرہی ہے، بیماری سے بچنے کا فوری حل ایس اوپیز پر عملدرآمد ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد تک پہنچ چکی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ جلد ویکسین لگوائیں، روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب نئے کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔