کینڈا میں مسلم کمیونٹی نے حیاء ڈے پریڈ کی

کینڈا میں مسلم کمیونٹی نے حیاء ڈے پریڈ کی
کینڈا کے شہر Mississauga میں مسلم کمیونٹی کی جانب سے حیاء ڈے پریڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے پریڈ میں شرکت کی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد جن میں مرد و خواتین اور اس کے علاوہ مختلف مذاہب کے افراد نے بھی حیاء ڈے پریڈ میں شرکت کی ہے۔ حیاء ڈے پریڈ celebration square mississauga میں منعقد کی گئی ہے۔ پریڈ میں شرکاء نے مختلف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ حیاء ڈے پریڈ میں والدین کا پرزور مطالبہ ہے کے ان سے بچوں کی تربیت کا حق نا چھینا جائے۔ مسلم کمیونٹی کے اکھٹے ہونے کا مقصد سکولوں میں ہم جنس پرستی کے فروغ اور تعلیم دینے پر اپنا مؤقف دینا ہے احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ کینڈا ملٹی کلچرل ملک ہے ہر کلچر اور مذہب کی اقدار کا احترام لازمی ہے، بچے سکولوں میں ذہنی و جسمانی تعلیم و تربیت حاصل کرنے جاتے ہیں ذہنی خلفشار کے لئے نہیں، والدین کا بچوں پر حق ہے ان کے ذہنوں میں انتشار پیدا نا کیا جائے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔