پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر
کیپشن: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر

ویب ڈیسک: کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں روائتی اور غیر روائتی خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مستقل جنگی تیاری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ امیر البحر نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو خاص طور پر سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے سمندری تجارتی راستوں کے ذریعے سپلائی کی مسلسل روانی اور سمندری بندرگاہوں پر بلا تعطل آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے موثر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہناہے ایڈمرل نوید اشرف نے سمندر میں نگرانی اور جوابی کارروائی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ڈرونز، زیر آب اور سطح آب پر چلنے والی خودکار کشتیوں (ڈرونز) کی صورت میں پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہناہے کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف کی سربراہی میں پرنسپل اسٹاف آفسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاک بحریہ کی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیتے ہیں۔

Watch Live Public News