ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ 

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ 

(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 742 روپے ہوگئی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر اضافے سے 4030 ڈالر فی اونس ہے۔

Watch Live Public News