پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،16جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،16جون 2021
قومی اسمبلی میں گزشتہ روز بد نظمی کے بعد معطل ہونے والا اجلاس آج شروع ہوتے ہی دوبارہ ملتوی کر دیا گیا، اپوزیشن لیڈر نے تقریر شروع کی تو اپوزیشن رکن کی طرف سے حکومتی ارکان کی طرف بوتل پھینکی گئی، بوتل حکومتی رکن اکرم چیمہ کی آنکھ پر لگی۔حکومت کی جانب سے پی ٹی ائی کے عامر ڈوگر اور علی محمد خان کی شہبازشریف، بلاول بھٹو زرداری، مولانا اسعد محمود سمیت دیگر سے ملاقات، پی ٹی آئی کے وفد نے ملکر چلنے کیلئے تعاون کی درخواست کی، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ناکام۔وزیراعظم سے سپیکر اسد قیصر کی ملاقات اندرونی کہانی سامنے آ گئی، سپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم کو گزشتہ روز کی ہنگامہ آرائی سے متعلق رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں وزرا، حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے 50 سے زائد افراد کے نام شامل تھے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 50 سے زائد ارکان کو معطل کرنے کی سفارش کی۔آٸیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی اور بارش جاری، بجلی فراہم کرنے والے 40 سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ، متاثرہ فیڑرز میں کہوٹہ سٹی ایف ایٹ سول لاٸن دہرنال کلیام نیو مندرہ نارہ مٹول لہترار دولتالہ بنی گالا پی ڈی خان شامل، سکھو گلڈنہ شکریال کمپنی باغ نیو مندرہ کریال نیو مندرہ کریال ستارہ مارکیٹ فیڈرز پر بھی بجلی کی سپلاٸی میں عارضی تعطل۔غیر رجسٹرڈ کمپنیز اور سوشل ایپس کا سادہ لوح افراد کے ساتھ جعل سازی میں ملوث ہونے کا انکشاف، چیرمین سیںٹ صادق سنجرانی کا غیر قانونی کمپنیوں اور سوشل موبائل ایپس کے خلاف نوٹس، سینٹ سیکرٹریٹ کا سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو مراسلہ ارسال۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔