اداکار میں دوسری مرتبہ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے کہ جس کے بعد وہ علاج کے لیے جاپان شفٹ ہوگئے تھے وہ 2016 میں پہلی مرتبہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے البتہ علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے مگر چند ماہ قبل ہی انہیں پھر سے تکلیف ہوئی اور دوبارہ کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد سے وہ جاپان میں زیرِ علاج ہیں۔ نویر جمال نے گزشتہ 35 سالوں میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت نام کمایا اور تنویر جمال کو ان کی بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے اس کے علاوہ تنویر جمال بطورِ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
جاپان: پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجندڑی اداکار تنویر جما ل کی طبیت ناساز جس کے پیش نظر ان کو گزشتہ رات جاپان کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سینیر اداکار تنویر جمال کی طبیعت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اہلِ خانہ نے ان کے فینز سے یہ درخواست کی ہے کہ ان کے لئے دعا کریں وہ کینسر سے جنگ لڑ رہے ہیں۔