ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بہاولنگر 08، ساہیوال 03 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملتان، سیالکوٹ، جھنگ، قصور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی:
ترجمان پی ڈی ایم اے نے آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، اور ساہیوال ڈویژن میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
گزشتہ بارش کے دوران گھر کی چھت گرگئی:
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق قصور میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔خراب موسم کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں۔