عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

ایران امریکا معاہدے کے بعد سے عالمی  مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت 2.86 ڈالر کمی کے بعد 77 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.20 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 79 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں  آئی تھی۔

Watch Live Public News