پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 16 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 16 مارچ 2021
شفاف الیکشن کیلئےالیکٹرانک وووٹنگ ضروری ہوگئی ہے،لوگوں کےٹیکس نہ دینےسےملک کواربوں کانقصان ہوتاہے،معیشت کےچندبڑےسیکٹرزمیں چوری ہورہی ہے،وزیراعظم کاکابینہ اجلاس میں اظہارخیال،کہاایف بی آرٹیکس چوری پکڑنےکیلئےٹریس اینڈٹریک سسٹم لایاہے۔اداروں کیخلاف بیان بازی،نیب نے مریم نواز کے الزامات کا نوٹس لے لیا،مریم نوازمنی لانڈرنگ مقدمات کی تحقیقات میں رخنہ ڈال رہی ہیں،کسی صورت نیب کی ساکھ مجروح نہیں ہونےدیں گے،اشتعال انگیزبیانات سےامن وامان کی صورتحال کوچیلنج کیاگیا۔لانگ مارچ یا استعفے ،پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں جاری، نوازشریف اور آصف زرداری ویڈیو لنک سے شریک،حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ، اسمبلیوں سےاستعفوں کی تجویز بھی زیرغور آئے گی ۔اپوزیشن کے لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے،وزیراعظم عمران خان سے آج وزیرداخلہ شیخ رشید اہم ملاقات کریں گے، ملاقات پونے تین بجے اسلام آباد میں ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو ہنگامی طور پر قطرکے دورے سے واپس بلایا ہے۔حکومت نے شکست کے بعد الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہارکیا، الزامات کی بنیادی وجہ فارن فنڈنگ کیس ہے،شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو، کہامسلم لیگ ن کا واضح موقف ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دیئے جائیں،حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی،مریم نوازکے خلاف درخواست سے واضح ہوگیا کہ نیب ملک کے معاملات چلا رہا ہے۔

Watch Live Public News