ایلیمینیٹر1: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

ایلیمینیٹر1: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
لاہور: پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی ہے۔ لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا تھا۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 20 اوورز میں 171 رنزبنا سکی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے رحمان اللہ نے 10، اعظم خان 2،فہیم اشرف نے 5 رنز بنائے۔ایلکس ہیلز 57،شعیب مقصود نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی کے عامر جمال اور سلمان ارشاد نے2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عظمت اللہ نے 1 وکٹ حاصل کی۔ پشاور زلمی کے صائم ایوب 23 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 39 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد حارث نے 34 رنز بنائے۔ حسیب اللہ 16 اور ٹام کوہلر کیڈمور نے بھی 16 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹٖڈ کی جانب سے شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف، فضل حق فاروقی، حسن علی اور محمد وسیم کے حصے میں 1،1 وکٹ آئی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔