ایران کیخلاف کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر

ایران کیخلاف کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر

(ویب ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ ایران کیخلاف کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، آبنائے ہرمز کو کھولنا کوئی آسان ٹاسک نہیں ۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،جنگ کے باعث تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،جنگ کے بعدہمیں ایران کے ساتھ معاہدے کی ضرورت ہوگی،مسئلے  کے حل کیلئے تیز اقدامات کرنا ہوں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو جلد کھولنا ہوگا،برطانیہ کی پہلی ترجیح خطے میں اپنے لوگوں کی حفاظت ہے،ہمارے مقاصد واضح اور مستقل ہیں،  خطےمیں اپنےلوگوں کا تحفظ پہلی ترجیح  ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ ایرانی خطرےکوروکنے کے لیے فوری حل پرکام جاری رکھے گا،ہم جنگ کو مشرق  وسطیٰ میں مزید نہیں پھیلنے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کو روسی صدر کے فائدے کا ذریعہ نہیں بننے دیا جا سکتا،یہ ضروری ہے کہ ہم یوکرین کی حمایت پر توجہ مرکوز رکھیں۔

Watch Live Public News