”اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے اوآئی سی ہرممکن قدم اٹھائے“

”اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے اوآئی سی ہرممکن قدم اٹھائے“

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے۔

او آئی سی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے۔ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کررہی ہے اور غزہ پر اسرائیلی بمباری سے بے گناہ فلسطینی شہید ہورہے ہیں، عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا غیرقانونی استعمال رکوائے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ یت المقدس فلسطینیوں کی سرزمین ہے، نقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دینگے۔ اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کررہا ہے، عالمی برادری کو فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو روکنا ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔