پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،16 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،16 اکتوبر 2021
پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی،بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکےحکومت عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کررہی ہے، پی پی نے اپنے دور میں عوام پر تیل کی عالمی قیمتوں کا بوجھ نہیں ڈالا پی ڈی ایم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکوعوام پرخودکش دھماکہ قرار دے دیا، ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں 22کروڑ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی حکومت ہے، بہت ہوگیااب عوام کو چاہیئے وہ گھبرائے،کہا قوم نا اہل حکمرانوں کےخلاف باہر نہ نکلی تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا سیکٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کی صوبائی تنظیموں کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کی ہدایت،کہا پیرکواپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کرقومی اسمبلی میں احتجاج کریں گے،حکومت نے اپنی ناکامیوں اورنا اہل یوں کابوجھ غریب عوام پرڈال دیا شکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف علی زرداری کی درخواست بریت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری،پبلک آفس ہولڈر کے معاملے پرترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا،زرداری نے کراچی گھر کی قیمت بھی کاغذات میں کم ظاہر کی،آصف زرداری کی درخواست بریت قابل سماعت نہیں پی ڈی ایم آج فیصل آباد میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی، مرکزی جمعیت اہلحدیث کی میزبانی میں ہونے والے جلسے کے لیے کارکن متحرک،مولانا فضل الرحمان،مریم نواز، پروفیسر ساجد میر سمیت دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔