پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،17اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،17اگست2021
افغانستان میں نئی حکومت بنانے کی تیاریاں، ملا عبدالغنی افغان رہنماؤں کے ساتھ قطر سے افغانستان کے لیے روانہ، ملا برادار پہلے قندھار پھر کابل جائیں گے،افغان میڈیا کے مطابق ملا برادر بیس سال بعد افغانستان واپس آئیں گے۔ بلاول بھٹو کا افغانستان معاملہ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ، ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو برادشت نہیں کریں گے، سی پیک منصوبوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا جائے، دوبارہ دہشت گردی کو روکنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے۔ طالبان کوتسلیم کرنے کا فیصلہ دوست ممالک کے ساتھ مل کر کرکرنا چاہتے ہیں، خوشی ہے کہ افغان عوام کو نقصان نہیں پہنچا، خون نہیں بہایا گیا، مضبوط اور مستحکم افغانستان کے وعدے پر کار بند ہیں، فوادچودھری کی پریس کانفرنس تحریک انصاف کےبیرسٹرسلطان محمودآزادکشمیر کے نئے صدر منتخب، حمایت میں 34ووٹ پڑے، اپوزیشن کےعبدالوحید صرف سولہ ووٹ حاصل کر سکے۔ نو منتخب صدر آزاد کشمیر سلطان محمود چودھری 24 اگست کو حلف اٹھائیں گے۔ الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کر لیا گیا۔ شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکشن شفاف اور غیر جانبدار ہونے چاہئیں اور اس پر اتفاق بھی ہوا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے پر الیکشن کمیشن نے حکومت کی تعریف کی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔