راولاکوٹ ہاکس کشمیر پریمیئر لیگ کی چیمپئن بن گئی

راولاکوٹ ہاکس کشمیر پریمیئر لیگ کی چیمپئن بن گئی
مظفر آباد (ویب ڈیسک) بوم بوم شاہد آفریدی کی راولاکوٹ ہاکس کشمیر پریمیئر لیگ ( کے پی ایل) کی چیمپئن بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو 7 رنز سے ہرا دیا۔ راولا کوٹ ہاکس کی جانب سے مظفر آباد ٹائیگرز کو 170رنز کا ہدف دیا گیا تھا جس کے جواب میں مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیم 162رنز بنا سکی۔ راولا کوٹ ہاکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ کاشف علی نے 54 رنز بنائے اور نمایاں رہے۔ بسمہ اللہ خان نے 30، صاحبزادہ فرحان نے 28 اور عمر امین نے 23 رنز بنائے۔ مظفرآباد ٹائیگرز کی جانب سے محمد حفیظ اور اسامہ میر نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مظفر آباد نے مقررہ اوورز میں صرف 162 رنز بنائے۔ جس کے باعث راولاکوٹ کو جیت حاصل ہوئی۔ ذیشان اشرف نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے، محمد حفیظ نے 29، وسیم جونیئر نے 22 اور سہیل تنویر نے 21 رنز بنائے۔ راولا کوٹ کی جانب سے آصف آفریدی اور حسین طلعت کو تین تین وکٹیں ملیں۔ جبکہ شاہد آفریدی نے بھی 2 کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر کا راستہ دکھایا۔ خیال رہے کہ ٹائیگرز کی محمد حفیظ کر رہے تھے اور ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔