انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی پر PTCL کا وضاحتی بیان

 انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی پر PTCL کا وضاحتی بیان
کیپشن: PTCL
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ملک میں انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی پر پی ٹی سی ایل نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نیٹ ورک میں کوئی خرابی نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں صارفین کو انٹرنیٹ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے بالخصوص آن لائن کام کرنے والے فری لانسرز بھی پریشانی کا شکار ہیں تاہم پی ٹی سی ایل ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک بالکل ٹھیک کا م کر رہاہے اور ہمار ی طرف سے کسی قسم کی کوئی خرابی نہیں ہے ۔

Watch Live Public News