بیت الخلا سے آنے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟

بیت الخلا سے آنے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
بہت سے لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ پیشاب کرنے کے فوراً بعد پانی پی لیتے ہیں۔ اگر آپ بھی روزانہ ایسا کرتے ہیں تو یہ نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ عادت آپ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے. جب آپ پیشاب کرنے کے فوراً بعد پانی پیتے ہیں تو اس کی وجہ سے گردے سے متعلق کچھ سنگین مسائل کا خطرہ ہوتا ہے۔ حالانکہ اگر آپ کبھی کبھار ایسا کرتے ہیں تو اس سے آپ کو کوئی پریشانی نہیں ہوتی لیکن جب آپ روزانہ ایسا کرتے ہیں تو گردے سے متعلق مسئلہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ پیشاب کرتے ہیں تو آپ کا یورن بیگ خالی ہوجاتا ہے۔ ایسی حالت میں اس کے فوراً بعد پانی پینے سے گردے میں پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اگر آپ بھی ایسے پانی پیتے ہیں تو اس دوران کچھ چیزوں کا خیال رکھیں۔ پیشاب کرنے کے فوراً بعد تھوڑی مقدار میں پانی پینا خطرناک نہیں ہے، لیکن روزانہ زیادہ پانی نہ پییں۔پیشاب کے بعد زیادہ پانی پینے کی وجہ سے یورن انفیکشن کا خطرہ بھی رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پیشاب کرنے کے بعد تقریباً 10 سے 15 منٹ تک پانی نہیں پینا چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔