جو عمران خان کو چھوڑے گا اپنے پاوں پر کلہاڑی مارے گا، شیخ رشید

جو عمران خان کو چھوڑے گا اپنے پاوں پر کلہاڑی مارے گا، شیخ رشید
راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر اور سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو عمران خان کو چھوڑے گا اپنے پاوں پر کلہاڑی مارے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا ہے کہ جو سابق وزیر اعظم عمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا ، آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم ہیں اور صدر عارف علوی کو کوئی کامیابی نہیں ملی ۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو دیوار سے لگانے والے ملک کو دیوار سے نہ لگائیں ، 250 روپے کا ڈالر نایاب جب کہ آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہوگیا ہے، سیاسی کلیجہ پھٹتا ہے تو غریب کے لئے ریلیف کی نیاز تقسیم ہوتی ہے۔ شیخ رشید نے مزید لکھا کہ وزیرپٹرولیم اور وزیر خارجہ روسی تیل پر آمنے سامنے ہیں، مفتاح اور ڈار ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں، تجارتی صنعتی شعبہ جام ہوگیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔