رینجرزاورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی،فتنہ الخوارج سےتعلق رکھنےوالےتین دہشتگردگرفتار

رینجرزاورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی،فتنہ الخوارج سےتعلق رکھنےوالےتین دہشتگردگرفتار
کیپشن: رینجرزاورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی،فتنہ الخوارج سےتعلق رکھنےوالےتین دہشتگردگرفتار

ویب ڈیسک:   رینجرزاورسی ٹی ڈی نے قائد آباد میں  مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سےتعلق رکھنےوالےتین انتہائی مطلوب   دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ ملزم جاوید،شاہداوراکبر سےاسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ملاہے،ملزم جاویدسواتی 2008مین فتنہ الخوارج سوات گروپ میں  شامل ہوا،ملزم کےدو بھائی شاہد اورزاہد سکیورٹی فورسز سےمقابلےمیں ہلاک ہوچکے ہیں،ملزم سوات میں آپریشن کےدوران کراچی آگیاتھا،ملزم 2012میں کراچی سےگرفتارہوکرجیل میں رہا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد اوراکبر2010میں غلبہ السلام میں شامل ہوا،ملزمان افغانستان میں تربیت یافتہ اور کئی بار افغانستان جاچکےہیں،ملزمان کراچی میں بھتہ خوری،قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان نے اپنے ساتھیوں کےساتھ ٹائرکمپنی کےصدر سے20لاکھ روپےبھتہ وصول کیا،بنارس میں جنرل اسٹور کےمالک سے 10لاکھ روپے بھتہ وصول کیا،اسٹیل ٹاون میں ٹینکروالےسے 10لاکھ روپے بھتہ وصول کیا جبکہ تاجرعبدالغفارسے 50لاکھ روپے بھتہ مانگا۔

Watch Live Public News