ہائی وے پرموٹرسائیکل سوار کے لڑکی کے ہمراہ خطرناک کرتب، ویڈیو وائرل

ہائی وے پرموٹرسائیکل سوار کے لڑکی کے ہمراہ خطرناک کرتب، ویڈیو وائرل
کیپشن: ہائی وے پرموٹرسائیکل سوار کے لڑکی کے ہمراہ خطرناک کرتب، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی اہم شاہراؤں پر خطرناک کرتب دکھانے کا سلسلہ نہ رک سکا۔  ایکسپریس ہائی وے پر موٹر سائیکل سوار کی ون ویلنگ کی ویڈیو پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں نوجوان موٹرسائیکل سوار کے ہمراہ لڑکی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ موٹرسائیکل سوار نوجوان کے ساتھی ون ویلنگ کی ویڈیو بناتے رہے۔ 

یاد رہے کہ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم اسلام آباد ٹریفک پولیس رات کے اوقات میں ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام نظرآرہی ہے۔ 

Watch Live Public News