ویب ڈیسک: رائیونڈ میں غیرت کے نام پر 17سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم فیضان نےفائرنگ کرکے17 سالہ طیب کوقتل کیا، پولیس کے مطابق ملزم فیضان نے بہن سے مبینہ رابطے کے الزام پر طیب کو گولی مار دی،گولی سینے پر لگی جس کے باعث طیب موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی۔
قتل کی واردات کے عینی شاہدین کا بیان بھی قلمبند کرکے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔