60 برس بعد پہلی بار چین کی آبادی میں کمی ریکارڈ

60 برس بعد پہلی بار چین کی آبادی میں کمی ریکارڈ
چین کے قومی ادراہ برائے شماریات نے سال 2022 کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں ۔ آبادی کے لحاط سے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین کی آبادی میں 60 برس بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین کے قومی ادراہ برائے شماریات نے سال 2022 کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں ، چین کی آبادی 1.411 ارب ہے جو گذشتہ برس کے مقابلے میں ساڑھے 8 لاکھ نفوس کم ہے، چین میں شرح پیدائش بھی فی ہزار 7.52 سے کم ہو کر 6.77 کی سطح پر ہے۔ چینی ادارہ شماریات کے مطابق موجودہ شرح پیدائش 1949 میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سب سے کم ہے، 2022 میں 9056 ملین جبکہ 2021 میں 10.62 بچوں نے جنم لیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے برسوں میں چین کی آبادی میں کمی کا رجحان برقرار رہے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔