وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت سے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو واقعہ سے متعلق ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ سے ہیٹرک مکمل، تین روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہو گیا۔ کوویکس کی فراہم کردہ آسٹرازنیکا ویکسین کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی ایئرلائن 1.24 ملین ویکسین ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچی۔ پنجاب بھر میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا