لاہور سے ایک سیٹ ن لیگ کے نام

لاہور سے ایک سیٹ ن لیگ کے نام
پی پی 168 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آ گیا، لاہور سے ایک سیٹ ن لیگ کے نام، ملک اسد کھوکھر سیٹ جیتنے میں کامیاب ہو گئے. نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار اسد کھوکھر 26169 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار ملک نواز اعوان 15767 حاصل کرسکے. پی پی 168 میں ٹرن آؤٹ 32.53 فیصد رہا. لاہور کی دیگر تین نشستوں پر تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے. لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 158 کی نشست پی ٹی آئی کے نام رہی اور میاں محمد اکرم عثمان کامیاب قرار پائے۔ حلقے کے مکمل 151 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار نے 36888 ووٹ لیکر فتح حاصل کی جبکہ ن لیگ کے رانا احسن 31447 ووٹ لے سکے۔ پی پی 167 کے تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے شبیر احمد نے 40175 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی۔ن لیگ کے نذیر چوہان 26306 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 170 کے تمام 79 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس 24007 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد امین ذوالقرنین نے 16766 ووٹ حاصل کیے۔ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 9 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے اور اسے مزید 8 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔