سندھ میں کاروباری مراکز ، شاپنگ مال رات 9 بجے بند کرنے کا حکم

سندھ میں کاروباری مراکز ، شاپنگ مال رات 9 بجے بند کرنے کا حکم
محکمہ داخلہ سندھ نے تمام کاروباری مراکز ،شاپنگ مال رات 9 بجے بند کرنےکا حکم نامہ جاری کر دیا. محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق شادی ہال رات ساڑھے دس بجے بند ہوں جبکہ ہوٹل ریسٹورنٹ ، کافی شاپ بھی رات 11 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ تمام پابندیاں ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔ بجلی کی بچت کے لیے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد حکم نامہ جاری کیا گیا ہے. محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق میڈیکل اسٹور ، فارمیسی ، پیٹرول پمپ ، بیکری اور دودھ کی دکانیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ اسپتال کی حدود میں قائم میڈیکل اسٹور پر بھی پابندی اطلاق نہیں ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے پر علاقائی ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔