ریاض : مکہ مکرمہ کی تمام بڑی اور چھوٹی مساجد میں حج سیزن کے دوران نمازِ جمعہ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا کہنا ہے کہ لاکھوں عازمین کی سہولت کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ سعودی وزیر کے مطابق اس اقدام سے عازمین کو حرم تک آمد و رفت کی پریشانی نہیں ہوگی ، شہر میں قائم تمام چھوٹی اوربڑی مساجد میں 16 جون سے حج سیزن کے اختتام تک نماز جمعہ بھی پڑھائی جائے گی ۔ خیال رہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے قریب اور چھوٹی مساجد میں عام طور پر جمعہ کی نماز نہیں پڑھائی جاتی ہے اور نمازِ جمعہ مسجد الحرام میں ہی ادا کی جاتی ہے تاہم مسجد الحرام سے دور جامع مساجد میں بھی اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔