پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،17 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،17 مارچ 2021
کورونا کی تیسری لہرمیں تیزی،مہلک وائرس نےمزید 61 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 656 تک جاپہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران2 ہزار351 نئے کیس رپورٹ، فعال کیس 22 ہزار 792 ہوگئے، 5 لاکھ 75 ہزار 867 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا ایک روزہ دورہ کریں گے،وزیراعظم دوپہر1بجے لاہور پہنچیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی کابینہ کے ارکان کی ملاقاتیں شیڈول، کوویڈ صورتحال، کابینہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی، صوبے میں بڑی انتظامی تبدیلیاں بھی متوقع۔سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے، فواد چودھری کہتے ہیں اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے، پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھیں اور انتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کریں، نئے الیکشن قوانین اور الیکشن کمیشن کی تشکیل کرتے ہیں، عدالتی اور انتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں، اپوزیشن تجاویز دے۔پیپلز پارٹی پارٹی استعفے دینے سے انکاری، مولانا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ سے انکاری، میاں صاحب واپس آنے سے انکاری، پی ڈی ایم تباہ دے، وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹویٹ، مراد سعید بولے مولانا اسمبلی کے باہر نہیں رہ سکتے، سند یافتہ نا اہل و اشتہاری نوازشریف پاکستان نہیں رہ سکتا، زرداری سندھ حکومت اور اسمبلیوں سے باہر نہیں رہ سکتا، ذاتی مفادات کےلئے دیا جانے والا ساتھ ذاتی مفادات کی نظر ہوگیا۔استعفوں پر اتفاق رائے نہ ہوسکا، پی ڈی ایم کا 26 مارچ کو ہونے والا لانگ مارچ ملتوی،فضل الرحمان نے اعلان کردیا ، کہا اسمبلیوں سے استعفے دینے پر باقی جماعتیں متفق، پیپلزپارٹی کو تحفظات ہیں،انہیں مشاورت کےلئے وقت دے رہے ہیں۔

Watch Live Public News