ملک میں نیشنل سکیورٹی پر ڈیبیٹ کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں نیشنل سکیورٹی ڈائیلاک سیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب، کہا نائن الیون کے بعد ہمارا ملک عذاب سے گزرا ہے، سکیورٹی فورسز نے قربانی دے کر ہمیں محفوظ بنایا، غربت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، فوڈ سکیورٹی سے نمٹنےکےلیےاپریل میں نئی سوچ لےکرآرہے ہیں۔نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو دوبارہ طلب کرلیا، مریم نواز کو 26 مارچ کو نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے نئے شواہد مل گئے، جن کی روشنی میں مریم نواز سے تحقیقات کی جائیں گی۔پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے اختلافات، مولانا فضل الرحمٰن کا نوازشریف سے رابطہ، مولانا نے آصف زرداری اور مریم نواز کے درمیان تلخ گفتگو سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی، پی ڈی ایم اجلاس بے نتیجہ ختم ہونے، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے متعلق عدالت سے رجوع نہ کرنے بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے، فواد چودھری کہتے ہیں اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے، پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھیں اور انتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کریں، نئے الیکشن قوانین اور الیکشن کمیشن کی تشکیل کرتے ہیں، عدالتی اور انتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں، اپوزیشن تجاویز دے۔پیپلز پارٹی پارٹی استعفے دینے سے انکاری، مولانا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ سے انکاری، میاں صاحب واپس آنے سے انکاری، پی ڈی ایم تباہ دے، وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹویٹ، مراد سعید بولے مولانا اسمبلی کے باہر نہیں رہ سکتے، سند یافتہ نا اہل و اشتہاری نوازشریف پاکستان نہیں رہ سکتا، زرداری سندھ حکومت اور اسمبلیوں سے باہر نہیں رہ سکتا، ذاتی مفادات کےلئے دیا جانے والا ساتھ ذاتی مفادات کی نظر ہوگیا۔