’’امن کیلئے بھارت پہلا قدم اٹھائے ‘‘

’’امن کیلئے بھارت پہلا قدم اٹھائے ‘‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر ا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے بھارت کو پہلا قدم لینا پڑے گا، مسائل ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔ماضی میں معاشی پالیسیوں کا فائدہ اشرافیہ کو پہنچا ٗ جس ملک میں غریبوں کا سمندر جبکہ تھوڑے سے امیر ہوں تو وہاں نیشنل سکیورٹی کا کیسے سوچا جا سکتا ہے ؟سکیورٹی ڈائیلاگ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے امن عمل میں بھرپور کردار ادا کیا ٗ افغان بدتر حالات کی وجہ سے بداعتمادی کی فضا پیدا ہوئی۔کشمیریوں کو اگر ان کے جائز حقوق دئیے جاتے ہیں تو یہ صرف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ بھارت کیلئے سود مند ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسائیہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے ٗ ہماری خواہش ہے کہ افغان میں امن قائم ہو ٗ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں نیشنل سکیورٹی پر ڈائیلاگ ہو ٗ نیشنل سکیورٹی کے بہت وسیع اہداف ہیں ٗ سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دے کر پاکستان کو محفوظ بنایا ۔وزیر اعظم نے اس موقع پر موسمیاتی تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں چند سال قبل تک کوئی موسمیاتی تغیر پر بات ہی نہیں کر رہا تھا ٗ ہم نے 10بلین سونامی ٹری کا آغاز کیا ٗ ہمارے بلین ٹری اور احساس پروگرام کو عالمی پذیرائی ملی ہے ۔

Watch Live Public News