وزیر اعظم کی جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر کو مبارکباد

وزیر اعظم کی جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر کو مبارکباد
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جمہوریۂ کوریا کا صدر منتخب ہونے پر یون سوک یی اول کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر کو مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے لکھا کہ جمہوریۂ کوریا کا صدر منتخب ہونے پر یون سوک یی اول کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے لکھا کہ پاکستان اور جمہوریۂ کوریا کے تعلقات میں مزید استحکام کیلئے ملکر کام کرنے کا خواہاں اور منتظر ہوں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔