عید الفطر سے قبل تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا اعلان

عید الفطر سے قبل تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا اعلان

ویب ڈیسک : حکومت نے آئندہ مالی سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اعلان کردیا۔

وزیر خزانہ نے تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں , وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ زیر غور نہیں۔ اس کے علاوہ  ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی کوئی اضافہ زیر غور نہیں۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی نجی مکانوں کی ہائرنگ حد کو بڑھانے پر غور کررہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت ہر سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کرتی ہے۔ 
 

Watch Live Public News