(ویب ڈیسک ) مریم نواز نے اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی۔
اس دوران وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے خصوصی افراد روزگار پروگرام کی منظوری دی۔انہوں نے سپیشل بچوں کےلیے رائزنگ اسٹار کارڈ برائے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں اسپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مریم نواز نے عیدی پروگرام برائےخصوصی طالبعلم کی بھی منظوری دی۔
وزیراعلی پنجاب نے اسپیشل بچوں کےلیے 9 الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دے دی اور ہدایت کی کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز کا 6 ماہ بعد پرفارمنس آڈٹ کیا جائے۔