پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما عامر محمود کیانی کا تحریک انصاف چھورنے کا امکان ۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عامر کیانی نے کہا کہ فوجی گھرانے سے تعلق ہے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاوس پر حملے پر دلی افسوس ہے ۔ عامرکیانی کا مزید کہنا تھا کہ میرے ہاتھ میں اب ایک ہی پرچم ہوگا صرف سبز ہلالی پرچم تھام کرجئیں گے،پی ڈی ایم سمیت کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا ۔ خیال رہے کہ عامر محمود کیانی این اے 61 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والے عامر کیانی پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کے صدر رہے ہیں۔عامر کیانی کا شمار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔