سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
کراچی : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے پر مستحکم رہی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 6 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔